پاکستان
16 مارچ ، 2012

پشاور: گذشتہ روز کے خود کش دھماکے کے بعد بدستور سیکیورٹی الرٹ

پشاور… پشاور میں خود کش دھماکے کے بعد آج دوسرے روز بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ آئل پمپ اور مارکیٹ بند کردیا گیا۔گزشتہ روز ایس پی رورل کالام خان پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کے بعد آج دوسرے روز بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق پشاور میں آج جمعہ کے سو سے زیادہ خطبات ہونگے جس کے لئے مساجد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔اور مساجد کے باہر بھی پولیس عملہ تعینات کردیا گیا ہے جو کہ خطبات کے وقت ڈیوٹی انجام دینگے۔ جب کہ صدر بازار کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :