پاکستان
16 مارچ ، 2012

خیبرپختونخوا :مختلف محکموں کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں

پشاور… خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کے نوافسروں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ انتظامی امورکے اعلامیہ کے مطابق گریڈ19کے سیکریٹری ٹو گورنر محمد عابد مجید کو سیکریٹری ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن فاٹا کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ افتخار تنولی کو محکمہ مال کے ڈسپوزل پر رکھا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ٹانک غازی نوازکو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر جوڈیشل اور ای ڈی او زراعت ٹانک عبدالستار کو ڈسٹر کٹ آفیسرفنانس ٹانک تعینات کیا گیاہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ٹانک گل اکبر خان کو سیکریٹری ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن ٹانک کی خالی اسامی پر تعینات جبکہ تحصیلدارپشاورحمیدعلی کو پی ایم ایس میں ایکٹنگ انچارج تعینات کیا گیا ہے۔عنایت اللہ ایڈووکیٹ کو اسپیشل پبلک پراسکیوٹر بٹگرام اورافتخار خان ایڈووکیٹ کو اسپیشل پراسکیوٹرمرادن جبکہ عجاز مصطفی کو ڈائریکٹریٹ آف کلچر میں کمپیوٹر پروگرامر تعینات کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :