پاکستان
16 مارچ ، 2012

بھتا مافیا کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کا احتجاج

بھتا مافیا کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کا احتجاج

کراچی… بھتہ اور پرچی مافیا کے خلاف ایم کیوایم نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن اور کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے جو پرچی اور بھتہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے، ادھر ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی سردار احمد کی زیر صدارت جاری ہے جس میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی میں اور حق پرست عوام سندھ اسمبلی کے باہر بھتہ مافیا اور پرچی مافیاکے خلاف احتجاج کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جاگیر دار اور وڈیرے بھتہ مافیا کی حمایت کرنا چھوڑ دیں۔ہم سندھ میں امن ومحبت سے رہنا چاہتے ہیں۔ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ قائد ہمارے ہاتھ کھول دیں تاکہ ہم وڈیروں کی زبان میں ان کے بات کرسکیں۔جاگیر داروں کی ستائی ہوئی سندھی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :