کاروبار
15 اگست ، 2013

روسی کمپنی پاکستان میں دو تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کرینگے،محمد زبیر

روسی کمپنی پاکستان میں دو تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کرینگے،محمد زبیر

اسلام آباد…سرمایہ کاری بورڈ کے چیئر مین محمد زبیر کے مطابق ایک روسی کمپنی پاکستان میں دو تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کرینگے، جن کی مجموعی پیداوار 600 میگاواٹ کے قریب ہوگی۔ اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمد زبیر نے روسی توانائی کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔ محمد زبیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ کہ روس نے پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،انھوں نے مزید بتایا کہ جامشورو اور مظفر گڑھ میں مجموعی طور پر 600 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کرے گی اور ان منصوبوں کے لیے 85 فیصد رقم روسی بینک فراہم کریں گے ۔

مزید خبریں :