16 مارچ ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیئے کے مطابق صدر کل دوپہرڈیڑھ بجے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر آصف علی زرداری صبح گیارہ بجے خطاب کرنا تھا تاہم صدر کے خطاب کا وقت تبدیل کردیا گیاہے۔یہ صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکا سیشن سے پانچواں خطاب ہوگا۔