پاکستان
16 مارچ ، 2012

کراچی میں بھتے کی اب باقاعدہ صنعت لگ چکی ہے،صدرتاجر اتحاد عتیق میر

 کراچی میں بھتے کی اب باقاعدہ صنعت لگ چکی ہے،صدرتاجر اتحاد عتیق میر

کراچی…آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کے صدرعتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتے کی اب باقاعدہ صنعت لگ چکی ہے اور لگتا یہ ہے کہ،ایم کیو ایم کے شکرگزارہیں کہ بھتا خوری کے خلاف تاجر برادری کیساتھ کھڑی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عتیق میر نے کہا کہ کراچی تاجر اتحاد قائدمتحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کاشکر گزار ہیں جنہوں نے آج تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،انہوں نے کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ کراچی کے تاجروں کو بھتا مافیا سے نجات دلانے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کی تقلید کریں،ڈیڑھ سے 2 سال پہلے جب بھتا خور کمزور تھے تب پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اب یہ زخم ناسور بن چکا ہے۔کراچی تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ آج شہر میں کاروبار کھلا رہے گا لیکن بھتامافیا کے خاتمے تک تاجروں کا احتجاج جاری رہے گا۔دریں اثنا سندھ اسمبلی کے قریب متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بھتے مافیا کے خلاف احتجاج جاری ہے، بھتا مافیا کے خلاف احتجاج میں خواتین کارکنان بھی شریک ہیں۔

مزید خبریں :