پاکستان
16 مارچ ، 2012

بھتا مافیا کیخلاف سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر ایم کیو ایم کا احتجاج

بھتا مافیا کیخلاف سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر ایم کیو ایم کا احتجاج

کراچی… بھتہ اور پرچی مافیا کے خلاف ایم کیوایم نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سندھ اسمبلی کے اندر اورباہر ایم کیو ایم کا احتجاج جاری ہے۔سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سردار احمد کی زیر صدار ت ہوا جس کے بعد ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی احتجاج کرتے ہوئے ہال میں آگئے گئے، ارکان نے ہاتھوں میں پوسٹراٹھا رکھے تھے جن پر بھاتامافیا کے خلاف نعرے درج تھے۔ایم کیوایم کے احتجاج کے باعث ایک گھنٹا گذرنے کے باوجودسندھ اسمبلی کا اجلاس ابھی تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔دریں اثنا سندھ اسمبلی کے باہر بھی ایم کیوایم لیبر ڈویژن اور کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے جو پرچی اور بھتہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے، ۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی میں اور حق پرست عوام سندھ اسمبلی کے باہر بھتہ مافیا اور پرچی مافیاکے خلاف احتجاج کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جاگیر دار اور وڈیرے بھتہ مافیا کی حمایت کرنا چھوڑ دیں۔ہم سندھ میں امن ومحبت سے رہنا چاہتے ہیں۔ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ قائد ہمارے ہاتھ کھول دیں تاکہ ہم وڈیروں کی زبان میں ان کے بات کرسکیں۔جاگیر داروں کی ستائی ہوئی سندھی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :