پاکستان
16 مارچ ، 2012

صوابی، بارودی مواد سے اسکول تباہ کر دیا گیا

صوابی… ضلع صوابی کے علاقہ زیدہ میں اسکول میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کی عمارت کوجزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق صوابی کے تھانہ زیدہ کی حدود میں گورنمنٹ ہائی اسکول کڈی میں شدت پسندوں نے بارودی مواد نصب کررکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹا۔ دھماکے سے اسکول کے دوکمروں کونقصان پہنچا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی۔جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے شواہداکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :