پاکستان
17 اگست ، 2013

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر مستعفی ، پروفیسر عبداللہ قائم مقام وی سی مقرر

کوئٹہ …جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ،نئے وائس چانسلر کی تقرری تک پرو وائس چانسلر پروفیسر عبداللہ خان وائس چانسلر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ذرائع کے مْطابق ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی نے استعفی اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر دیا ہے جبکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کا استعفی منظور کرتے ہوئے جامعہ بلوچستان کے پر وائس چانسلر پروفیسر عبداللہ خان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نئے وائس چانسلر کی تقرری تک وائس چانسلر کے فرائض کی بھی دیکھ بھال کریں۔

مزید خبریں :