پاکستان
16 مارچ ، 2012

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ کا 31ویں دان

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ کا 31ویں دان

اسلام آباد… لاپتا افراد کے اہلخانہ کی طرف اسلام آباد میں لگایا گیا احتجاجی کیمپ آج اکتیسویں دن بھی جاری ہے جبکہ ایک اور لاپتا شخص ، رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے پریڈ ایونیو پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں خواتین ، بچے اور بزرگ افراد شریک ہورہے ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری یہ کیمپ دن رات قائم رہتا ہے، آج کیمپ میں اعلان کیا گیاکہ لکی مروت سے 2 فروری 2011ء کو لاپتا شخص نسیم اللہ ، کوہاٹ میں اپنے گھر واپس پہنچ گیا، اس طرح گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاپتا افراد میں سے گھر واپس آنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :