16 مارچ ، 2012
اسلام آباد… دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملے، دہشت گردی کے خلاف ہماری کوششوں کو نقصان پہنچارہے ہیں، نیٹو سپلائی روٹ سے متعلق پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے بھارت نے ابھی تک پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔ اقوام متحدہ کے امن مشن ہیٹی میں دو پاکستانی اہلکار، ایک بچے سے زیادتی میں ملوث پائے گئے، دونوں پاکستانیوں کو ایک سال کی سزا ہوسکتی ہے۔