پاکستان
16 مارچ ، 2012

صدر کیخلاف کیس ثابت ہوگیا تو استثنیٰ خودبخود ختم ہوجائیگا، منصور اعجاز

صدر کیخلاف کیس ثابت ہوگیا تو استثنیٰ خودبخود ختم ہوجائیگا، منصور اعجاز

لندن… میمو کیس کی مرکزی کردار منصور اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ صدر زرداری کے مبینہ سوئز بینکوں سے لین دین کی تفصیلات انکے پاس موجود ہیں، اگر صدر کیخلاف کیس ثابت ہو گیا تو استثنیٰ خود بخود ختم ہو جائیگا۔ میمو تحقیقاتی کمیشن میں شرکت کیلئے پاکستان ہائی کمیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور ان کے چوروں کے ٹولے کو حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے میمو کیس سچ ثابت ہو گیا تو صدر زرداری کوسخت نتائج بھگتنا پڑینگے۔ منصور اعجاز نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ سچ بتاوٴں ، غلط لوگ درست جواب نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :