16 مارچ ، 2012
کراچی… سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بھتاخوری کاخاتمہ ان کی ذمہ داری ہے، پہلے بھی تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرتے رہے اور مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بھتاخوری کاخاتمہ ان کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے اتحادی ہیں آئندہ بھی ساتھ چلیں گے، اسمبلی کے اندر ایسے روئیے سے گریز کیا جانا چاہیے۔۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس بھتہ خوری کے خلاف کاروائی کر رہی ہے ٹارکٹ کلنگ پر تو قابو پا لیا گیا ہے۔ اور اب وہی عناصر اسٹریٹ کرائم کے ذریعے شہر کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ سال 2012 میں بھتہ خوری کی 177 شکایات موصول ہوئی ہیں اور 132 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،2012 میں ابتک 25 شکایات موصول ہوئی ہیں بھتہ خوری کے الزام میں ابتک 30 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔