16 مارچ ، 2012
اسلام آباد… بھتا خوری کے خلاف احتجاج کی گونج قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی جب ایم کیو ایم کے اراکین نے اس پر آواز اٹھائی، ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بھتا خوری کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے کئی بار سندھ حکومت کے ساتھ مشاورت کی گئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اگر اس کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا گیا تو کل پارلیمنٹ سے صدر کا خطاب نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر ن لیگ نے بھی بھتا خوری کے خلاف ایم کیو ایم کی حمایت کی۔