کاروبار
16 مارچ ، 2012

تھر کے علاقے نگر پارکر میں سونے کے ذخائر کا انکشاف

تھر کے علاقے نگر پارکر میں سونے کے ذخائر کا انکشاف

کراچی…تھر کے علاقے نگر پارکر میں سونے کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔مشیر معدنیات سندھ امام دین شوقین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے ابتدائی کھدائی کے بعد سونے کے ذخائر کی تصدیق ہو گئی ہے۔ذخائر کا معلوم چلانے والی کمپنی کو باقاعدہ تلاش کی پیشکش کے بعد نجی کمپنی کو سونے کی تلاش کے لئے300 ایکڑ لیز دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سونے کی باقاعدہ برآمدگی شروع ہوتی ہے تو اس پر صوبہ سندھ کو رائلٹی ملے گی ، امام دین شوقین نے مزید بتایا کہ نگر پارکر میں لوہے کے ذخائر کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں اور اس کی تصدیق کیلئے ایک اور نجی کمپنی کو کھدائی کی جلد اجازت دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :