کاروبار
16 مارچ ، 2012

کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ کی تعمیرچینی ،کوریائی سرمایہ کار فنڈ دینگے

کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ کی تعمیرچینی ،کوریائی سرمایہ کار فنڈ دینگے

کراچی…کے ای ایس سی کے بن قاسم پاور پلانٹ کو فرنس آئل کے بجائے کوئلے سے چلنے والا پلانٹ بنانے کے لیے چینی اور کوریائی سرمایہ کار ، فنڈزفراہم کریں گے۔ذرائع کے مطابق چینی اور کوریائی سرمایہ کار برائٹ ایگل انٹرپرائز نامی کمپنی کے ذریعے سرمایہ فراہم کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ کے اس پہلے منصوبے میں بن قاسم پاور پلانٹ میں فرنس آئل سے چلنے والے210 میگاواٹ کے چار بوائلرز کی جگہ کوئلے سے چلنے والے بوائلرز لگائے جائیں گے۔ کے ای ایس سی اور برائٹ ایگل کے درمیان معاہدہ جمعرات کو ہواجس میں برائٹ ایگل کمپنی، چائناریسورس پاور، چائنا نیشنل ٹیکنیکل امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے 14 رکنی وفد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :