16 مارچ ، 2012
کراچی… صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ساتھیوں کا رویہ افسوس ناک تھا ۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کھالوں اور چندے کے نام پرعوام کولوٹاگیاجبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کئی برسوں سے بھتاخوری اور مختلف جرائم کی مخالفت کررہی ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت مفاہمت کا احترام کرتی ہے۔اوربھتہ خوروں کے خلاف آج بھی بھتہ خور گرفتار ہوئے ہیں۔ جرائم کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ایوان کے تقدس کو پامال نہیں کیا جاسکتا۔