16 مارچ ، 2012
بیونس… ارجنٹائن نے خبر دار کیا ہے کہ متنازعہ فاک لینڈ جزائر میں تیل کی تلاش کا کام کرنے والی ہر کمپنی کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فاک لینڈ کے متنازعہ جزائر میں کسی قسم کی ڈرلنگ یا تیل کی تلاش کی سرگرمی غیر قانونی ہے۔ اس لئے ہر اس کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی جو اس میں ملوث پائی گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن کے اس انتباہ کا مقصد برطانیہ کو معاملے کے حل کے لئے مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے۔ واضح رہے کہ فاک لینڈ جزائر کا تنازعہ گزشتہ تین دہائیوں سے برطانیہ اور ارجنٹائن کے مابین وجہ عناد بنا ہوا ہے۔