16 مارچ ، 2012
کراچی… سٹی پولیس چیف اختر حسین گورچانی کا کہنا ہے کہ آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں تاجروں سے بھتالینے والے دو ملزمان اوربینک ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔نیوزکانفرنس کے دوران کراچی پولیس چیف اے آئی جی اخترحسین گورچانی نے بتایاکہ انسدادبھتاسیل کوپندرہ شکایات موصول ہوئی ہیں،دوملزمان کوگرفتارکرلیاہے گرفتارملزمان نے فرنیچرمارکیٹ کے علاوہ بھی شہر کی مختلف مارکیٹو ں سے بھتامانگاتھاجبکہ بھتا نہ دینے پراردوبازار کے دکاندارکے بیٹے کوقتل کردیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے آٹھ شکایت کنندگان سے بھتاطلب کرنے کااعتراف کیاہے۔ اخترگورچانی نے مزیدبتایاکہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بینک ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے سے گاڑی ، دو موٹر سائیکلیں اور بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا ریپیٹر برآمد کیا گیا ہے۔