پاکستان
16 مارچ ، 2012

لاہور:رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج، مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

لاہور:رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج، مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

لاہور … لاہور میں رکشہ ڈرائیورز اور ان کے اہل خانہ کا احتجاج بدستور جاری ہے، احتجاجی رکشہ ڈرائیوروں کی کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے، ہائی ٹینشن پول پر چڑھے مظاہرین کو بچانے کے لئے 5گرڈ اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کے خلاف رکشا ڈرائیوروں کا ہائی ٹینشن پول پر چڑھ کر انوکھا احتجاج کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ مشتعل مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ واقعے کی کوریج کے دوران جیو نیوز کے کیمرا مین نوید اکرم بھی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی کلینک میں طبی امداد اور زخم کی مرہم پٹی کی جارہی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق تاحال 600سے زائد رکشہ ڈرائیور اور ان کے اہل خانہ احتجاج میں شریک ہیں تاہم رکشہ ڈرائیوروں کی قیادت موجود نہ ہونے کے باعث انتظامیہ کو مذاکرات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے باوجود رکشہ ڈرائیور اب بھی بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :