کاروبار
22 اگست ، 2013

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈنے ایک سال میں42ارب روپے منافع کمایا

  پاکستان پٹرولیم لمیٹڈنے ایک سال میں42ارب روپے منافع کمایا

کراچی…محمدر فیق مانگٹ…امریکی نشریاتی ادارہ”بلوم برگ“ کہتا ہے کہ پاکستان میں تیل کی پیداوار میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے پاکستان پٹرولیم کا منافع آسمان سے باتیں کرنے لگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ملکی پیداوار میں اضافے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح میں گراوٹ کی وجہ سے 12مہینوں کے منافع میں2.5فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے 12ماہ میں خالص آمدنی 42رب روپے(406ملین ڈالر) یا 25.53فی شیئر رہی۔ جب کہ اس کے مقابلے میں ایک برس قبل خالص آمدنی 40.9ارب روپے یا24.91فی شیئر رہی۔کراچی کی ایک کمپنی کے مطابق پٹرولیم کی فروخت 96 ارب روپے سے بڑھ کر 102 ارب روپے ہو گئی۔کمپنی حکام کے مطابق آوٴٹ پٹ میں 12فی صد اضافہ ہوا جو9700بیرل یومیہ بنتا ہے۔ گزشتہ بارہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں پانچ فی صد کمی ہوئی۔پاکستان کی تیل دریافت کردہ کمپنیاں ملک میں موجود نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ جیسی ریفائنریزکو بین الاقوامی مارکیٹ قیمتوں کے مطابق تیل فروخت کرتی ہیں۔

مزید خبریں :