16 مارچ ، 2012
اسلام آباد … صدر زرداری نے کراچی میں بھتا خوری کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو فوری طور پر کراچی جانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں بھتا خوری کا نوٹس لے لیا ہے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی جا ئیں اور سندھ حکومت سے مل کر بھتے کی روک تھام کریں۔ صدارتی ترجمان کے مطابق الطاف حسین نے بھی صدر کی توجہ کراچی میں بھتے کی طرف دلائی ہے۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے لندن میں رابطہ کیا ہے اور بھتا خوری کی روک تھام کیلئے یقین دہانی کرائی ہے۔