پاکستان
17 مارچ ، 2012

ایم کیو ایم کے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیتے،احسن اقبال

ایم کیو ایم کے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیتے،احسن اقبال

لاہور… مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیتے، ایم کیو ایم پہلے بھی اس قسم کے احتجاج کرچکی ہے۔ میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیرداخلہ کے پاس جادو کی چھڑی ہے جس سے ایم کیوایم کو وہ پھر منالیں گے، حکومت نے صدر زرداری کو بچانے کے لئے ہر چیز داوٴ پر لگادی ہے،ایم کیوایم، اے این پی اور ق لیگ سے صدارت اور حکومت قائم ہے، پیپلزپارٹی کے تمام گناہوں کی اس کے اتحادی برابر شریک ہیں،ہمارے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ خود کو تبدیلی لاسکیں۔

مزید خبریں :