پاکستان
19 جنوری ، 2012

پیپلزپارٹی نظام کی آڑمیں جمہوریت پر حملے کررہی ہے، شہبازشریف

پیپلزپارٹی نظام کی آڑمیں جمہوریت پر حملے کررہی ہے، شہبازشریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کی آڑ میں جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، وفاقی حکمرانوں نے بیڈ گورننس سے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے خلاف کرپشن کا ایک کیس ثبوت کے ساتھ لے آئیں استعفیٰ دے کر چلا جاوٴں گا۔ پاکستان میں حالات معمول پر نہیں عوام کی بے چینی بجا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا میں پاکستان کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام باتیں درست نہیں، پاکستان رجعت پسندی اور عسکریت پسندی کا نام نہیں، عوام اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام سمیت تمام آسمانی مذاہب امن، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتے ہیں۔

مزید خبریں :