پاکستان
17 مارچ ، 2012

ن لیگ آرام سے بیٹھ کر صدر کا خطاب سنے، رحمن ملک کا مشورہ

ن لیگ آرام سے بیٹھ کر صدر کا خطاب سنے، رحمن ملک کا مشورہ

اسلام آباد… وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنیکی تمام کوششیں کرلیں، اب وہ آرام سے بیٹھ کر صدر کا خطاب سنے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہباز شریف کی گذشتہ روز کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ جسکا دماغ ٹھکانے پر ہو وہ ملک کے صدر کو گھسیٹنے کی بات نہیں کرسکتا، شہباز شریف 4 پرائمری ٹیچر رکھ لیں جو انھیں اچھا سبق سکھا سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتاخوری الزام میں مزید 6 لوگ پکڑے ہیں جنہوں نے مزید 7 ساتھیوں کے نام بتائے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے گرفتار اہلخانہ کا جیل ٹرائل ہورہا ہے، اسامہ کے بچوں کا کوئی قصور نہیں جبکہ اسامہ کی ایک بیوہ سے بھائی کو ملنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

مزید خبریں :