پاکستان
17 مارچ ، 2012

کراچی:پولیس اورسی پی ایل سی کی مشترکاکارروائی، دوبھتہ خورگرفتار

کراچی:پولیس اورسی پی ایل سی کی مشترکاکارروائی، دوبھتہ خورگرفتار

کراچی… کراچی کے علاقے ایف بی ایریامیں سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکاکارروائی کرکے دکانداروں سے بھتالینے والے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، ملزمان نے لیاری میں اپنادفتر بھی بنا رکھا تھا۔ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک18میں چکن سینٹرسے10لاکھ روپے بھتا لینے والے4میں سے2ملزمان کوگرفتار کرلیا،ملزمان نے لیاری چیل چوک میں دفتربھی کھول رکھاتھا،جہاں سے وہ بفرزون کی موبائل مارکیٹ کے دکانداروں اورلیاقت آبادکی آئرن مارکیٹ کے دکانداروں کوبھی دھمکیاں دیتے تھے،پولیس حکام نے بتایا کہ ایک تاجرسے ڈھائی لاکھ روپے بھتالینے کیلیے ملزمان ایک ہوٹل پہنچے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیااوران کے قبضے سے موٹرسائیکل،اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمدکرلیے،پولیس کے مطابق ملزمان کاتعلق بابر قریشی اورجمیل چھانگاگروپ سے ہے،ملزم نے میڈیاکوبتایاکہ اس کاکام صرف بھتاوصول کرناتھا،پرچیاں اورفون کالزکرنے والے گروپ کے ارکان ان کے علاوہ ہیں۔

مزید خبریں :