17 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی میں ساحل سمندر پر گھومنے کے لئے گیا ہوا سولجر بازار کا سنار پراسرار طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سولجر بازار میں کریم جی اسٹریٹ پر النور اپارٹمنٹ کا رہائشی 45 سالہ عبدالقادر کلفٹن میں سی ویو پر سمندر کا نظارہ کر رہا تھا کہ مبینہ طور پر دیوار سے پتھروں پر گر گیا اس کی سر میں چوٹ لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔ ریسکیو ورکرز نے اس کی فائرنگ سے ہلاکت کا واویلا کیا تاہم جناح اسپتال کے ڈاکٹر کلیم شیخ کے مطابق اسے گولی نہیں لگی بلکہ سر مین نوکیلا پتھر لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ درخشاں پولیس بھی اس کی موت کو حادثاتی قرار دے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی سنار کا کام کرتا تھا اور وہ کل شام سے گھر سے لاپتہ تھا۔