پاکستان
17 مارچ ، 2012

رحیم یارخان:سیوریج کے کنویں کی صفائی کے دوران 6 افراد جاں بحق

رحیم یارخان:سیوریج کے کنویں کی صفائی کے دوران 6 افراد جاں بحق

رحیم یار خان …رحیم یار خان میں گھر میں موجود سیوریج کے کنویں کی صفائی کے دوران ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق موضع خیرپور کھڈالی کی بستی اللہ بخش میں دو افراد اپنے گھر میں بنے سیوریج کے کنویں کی صفائی کے لئے اترے اور بے ہوش ہوگئے جنہیں نکالنے کے لئے یکے بعد دیگرے گھر کے دیگر افراد کنویں میں اترتے گئے اور بے ہوش ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو نکالا اور شیخ زید اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں عثمان، عمران، نوید، رضوان، عرفان اور سیف شامل ہیں۔ جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں گھروں کو روانہ کردی ہیں۔

مزید خبریں :