کاروبار
17 مارچ ، 2012

بجلی کی سبسڈی کے 500 ارب روپے ضائع ہوگئے، پیپکو کا انکشاف

بجلی کی سبسڈی کے 500 ارب روپے ضائع ہوگئے، پیپکو کا انکشاف

اسلام آباد … پیپکو کی پروکیورمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو سلیم صدیقی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے 1300 ارب روپے بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں دیئے لیکن کرپشن اور بدانتظامی کے باعث 500 ارب روپے ضائع ہوگئے، صارفین اور محکمے کو فائدہ نہیں پہنچا۔ انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداواری گنجائش موجود ہے لیکن بیڈ گورننس کے باعث بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا، پاور سیکٹر کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے ایڈ ہاک ازم کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ سلیم صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپکو کی نجکاری سے قرضوں اور خسارے میں کمی لائی جاسکتی ہے، جب تک پاور سیکٹر سے کرپشن ختم نہیں ہوگی یہ مستحکم اور ترقی نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے فنڈز لینے کیلئے غلط اعداد و شمار دکھائے جاتے ہیں جس سے بجلی آئے روز مہنگی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :