29 اگست ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 21ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، سراغ رساں کتا آٹھ سے دس لاکھ میں آتا ہے، ہمارے پلے آٹھ روپے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریلوے ٹرینوں پر دہشت گردی کے حملوں سے متعلق ایم کیوایم کے توجہ دلاوٴ نوٹس کے جواب میں کہی۔خواجہ سعد رفیق نے بتایاکہ ریلوے نظام کو جدید بنانے کے لیے آلات اور سراغ رساں کتے حاصل کر رہے ہیں۔ صدارتی خطاب پر بحث کیدوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ تھرکول پر کوئی بجلی منصوبہ پانچ سال میں بھی شروع ہوتا نظر نہیں آتا۔شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں 9ہزار اغواء برائے تاوان کے واقعات ہوئے، جن میں سے 7ہزار واقعات پنجاب میں ہوئے، گورننس نظر نہیں آ رہی۔