17 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے چکے ہیں، حکومت چلانا وزیر اعظم کا کام ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر نے اپنے خطاب میں مستقبل کا روڈ میپ دیا ہے، بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ صوبائی ذمہ داری بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے ساتھ ٹکرانا پیپلز پارٹی کا شیوہ نہیں، آج عدلیہ کی بات کرنے والے اپنا ماضی بھی دیکھ لیں، سب سے بڑے صوبے کے حکمران خود اپنے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔