پاکستان
17 مارچ ، 2012

طلال بگٹی نے 2005 ء میں بگٹی قلعے پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

طلال بگٹی نے 2005 ء میں بگٹی قلعے پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

کوئٹہ … جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے 17 مارچ 2005ء کو بگٹی قلعے پر سیکیورٹی فورسز کے مبینہ حملے کی ویڈیو جاری کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی میں آج بھی آپریشن جاری ہے جو کہ 2005ء میں شروع کئے گئے آپریشن کا تسلسل ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی میں 17 مارچ 2005ء کو جس بربریت کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل مذمت ہے، وہاں آج بھی آپریشن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک کو ملک سے کوئی غرض نہیں، ان کی نسبت میاں نواز شریف قابل اعتبار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ملک کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کے سانحہ کے بعد بھی حکمرانوں کو عقل نہ آئے تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

مزید خبریں :