17 مارچ ، 2012
دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق میں دو کار بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دونوں کار بم دھماکوں میں انٹیلے جنس کمپاوٴنڈ اورپولیس ہیڈکوارٹر کونشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے بعد گہرے دھویں کے بادل فضا میں چھا گئے۔وزیر صحتWael al-Halki کے مطابق دھماکوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور97 سے زائد زخمی ہوئے،زخمیوں میں شدید زخمیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہل کاروں کے ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔