پاکستان
17 مارچ ، 2012

شمالی علاقہ جات میں سردی برقرار، برف باری پیر تک جاری رہنے کا امکان

شمالی علاقہ جات میں سردی برقرار، برف باری پیر تک جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد … ملک کے مختلف علاقوں میں موسم بدستور گرم اور سرد ہے، جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری جبکہ شمالی علاقہ جات بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، مٹھی میں 37، میر پور خاص، نواب شاہ 36، کراچی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی علاقہ جات بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں، اسکردو میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، ہلکی برف باری کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ چترال منفی 3، پارا چنار منفی 2، ہنزا، دیر، اسکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ مری میں 1، اسلام آباد اور کوئٹہ 10، پشاور 13 اور لاہور میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :