پاکستان
17 مارچ ، 2012

چند سال میں 2000 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی، امیر حیدر ہوتی

چند سال میں 2000 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی، امیر حیدر ہوتی

پشاور … وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ صوبے میں آئندہ چند سال میں 2000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، جس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے علاوہ صوبہ کو اربوں روپے کی آمدن بھی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات شائیڈو کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلا س میں کہی۔ اجلاس نے سوات میں 36.6 میگاواٹ گنجائش کے درال خوڑ منصوبے پر اگلے ماہ عملی کام شروع کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ 153 میگا واٹ کے پیداواری گنجائش کے حامل منصوبوں مٹلتان (سوات) اور لاوی (چترال) پاور پراجیکٹس پر جون جولائی میں کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا بلکہ صوبے کی آمدن میں اربوں روپے کا اضافہ بھی ہوگا۔

مزید خبریں :