پاکستان
17 مارچ ، 2012

بلوچستان میں دہشت گردی کا خطرہ، کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ … تخریب کاری کے ممکنہ خطرے کے پیش نظرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی وزارات داخلہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے جس پر فوری عمل کرتے ہوئے حکام نے متعلقہ پولیس اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے۔ مراسلہ کے مطابق تخریب کاری کی کارروائیوں میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، تخریب کار اپنی کارروائیوں میں اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام اور وی آئی پیز کو نشانہ بناسکتے ہیں تخریب کاری کی کارروائیوں میں سفری ہارڈ ڈرائیوز کی شکل میں دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے کسی بھی میٹنگ یا کانفرنس کے دوران دھماکہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :