پاکستان
18 مارچ ، 2012

کراچی:لوٹ مار کرنے والے3 ڈاکوؤں پر شہریوں کامبینہ تشدد

کراچی:لوٹ مار کرنے والے3 ڈاکوؤں پر شہریوں کامبینہ تشدد

کراچی .....کراچی میں بھتہ خوروں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف جہاں پولیس ایکشن میں تیزی آگئی ہے وہیں شہری بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکووٴں کو شہریوں نے پکڑلیا اورمبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق زخمی ڈاکووٴں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق شاہ لطیف ٹاوٴن کے علاقے شیدی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے بھتہ خوروں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے 17 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ان میں سے چار کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ایس ایس پی ساوٴتھ نعیم شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 7 ٹی ٹی پستول، 1 نائن ایم ایم پستول،چھینا گیا ٹرک، موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

مزید خبریں :