کھیل
18 مارچ ، 2012

کرکٹر یوراج سنگھ کیموتھراپی کے بعد گھر منتقل

کرکٹر یوراج سنگھ کیموتھراپی کے بعد گھر منتقل

نئی دہلی…امریکا میں زیرعلاج بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کیموتھراپی کے تین مراحل کے بعد گھرمنتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوراج سنگھ کو کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد بوسٹن کی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا، امریکہ میں زیرعلاج بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپنی کیموتھراپی کے جلد خاتمے کی خواہش ظاہر کی تھی۔امریکی ڈاکٹروں کے مطابق انھیں میڈیاسٹینل سیمی نوماکینسر ہے جو قابلِ علاج ہے۔ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مئی سے پھر سے کرکٹ کھیل سکیں گے۔ یوراج سنگھ نے ابھی تک بھارت کے لیے دو سو چوہتر ون ڈے میچوں میں شرکت کی ہے اور آٹھ ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ وہ گذشتہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں وہ مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

مزید خبریں :