کاروبار
19 جنوری ، 2012

پیر تک شیڈول نہ ملا تو تمام فیکٹریاں زبردستی چلا دیں گے، گوہر اعجاز

پیر تک شیڈول نہ ملا تو تمام فیکٹریاں زبردستی چلا دیں گے، گوہر اعجاز

لاہور … آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پنجاب کی صنعتوں کے ساتھ جان بوجھ کر زیادتی کر رہی ہے، اگر پیر تک شیڈول نہ ملا تو وہ تمام فیکٹریاں زبردستی چلا دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپٹما سربراہ گوہر اعجاز اور دیگر عہدے داروں نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو25 دن سے مسلسل گیس بند ہے، اگر پیر تک شیڈول نہ ملا تو وہ خود تمام فیکٹریاں زبردستی چلا دیں گے۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملز کو گیس نہ ملنے سے پہلے 6 ماہ میں 5ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت پنجاب کی صنعت کے ساتھ جان بوجھ کر زیادتی کر رہی ہے۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ گیس بندش کے حوالے سے وہ سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :