05 جنوری ، 2012
صوبے تقسیم کرانے والوں کا ٹارگٹ پورا نہیں ہونے دینگے، اسفندیار
اسلام آباد . . . . . اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ صوبے تقسیم کرانے والوں کا ٹارگٹ پورا نہیں ہونے دینگے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صوبوں کی تقسیم کے خلاف نہیں، آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے متعلق قرارداد غیر آئینی تھی، مسئلہ جب حل ہوگا جب صوبائی اسمبلیاں 2تہائی اکثریت سے قراردادپاس کریں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے مطابق صوبوں کو خود مختاری دی گئی ہے اور صوبے بنانے کے آئینی طریقے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے عزائم سے واقف ہیں جو صوبوں کی تقسیم چاہتے ہیں، انکا ٹارگٹ پورا نہیں ہونا دینگے۔