انٹرٹینمنٹ
08 ستمبر ، 2013

مشہور میگزین FHMنے کترینا کیف کو پُرکشش ترین خاتون قرار دے دیا

مشہور میگزین FHMنے کترینا کیف کو پُرکشش ترین خاتون قرار دے دیا

نیویارک… این جی ٹی…من موہنی صورت کی حامل بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا ستارہ آجکل شہرت کی بلندیوں پر ہے اور بالی ووڈ کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کی شخصیت کے سحر نے ہر کسی کو جکڑا ہوا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اپنی کشش سے لوگوں کو دیوانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی کترینہ کیف کو مشہور لائف اسٹائل میگزینFHMکے تحت کرائے گئے ایک پول میں2013ء کی سب سے پُرکشش خاتون قرار دیا گیا ہے۔آن لائن پول اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہونے والی اس ووٹنگ کے مطابق کترینہ نے تمام ہیروئنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں بار ُپرکشش ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کیاہے جبکہ دوسرے نمبر پر چنائے ایکسپریس گرل دپیکا پدوکون آئیں اور کرینا کپور اس فہرست چھٹے نمبر سے آٹھویں نمبر پر آگئیں ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے Men'sلائف اسٹائل میگزین کے پول میں 2013کی پُرکشش ترین خاتون قرار دی گئیں کترینہ2008،2009،2011اور2012میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :