18 مارچ ، 2012
لاہور … تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کے سیاست دانوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرکے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے تاکہ قوم کو علم ہو سکے کہ ان کے رہنماوٴں کا کیا کردار ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ این آر او نہ لینے والے سیاستدان تھے، انہوں نے ساری عمر ہر حکومت کی خرابیوں کی نشاندہی کی، مسلم لیگ ن نے بھی جو غلطیاں کیں انہیں بتائیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مہران بینک اسکینڈل پر سب سے زیادہ آواز انہوں نے اٹھائی، ان کے بیانات کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں موجود ہے۔ یوسف ایڈووکیٹ کراچی میں پولٹیکل ورکر تھا اس سے جو 2 کروڑ روپے بزنس کیلئے لئے وہ واپس بھی کر دیئے تھے۔