19 جنوری ، 2012
لندن …میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار اور پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کے لئے لندن کے پاکستانی ہائی کمیشناب سے کچھ دیر بعد پہنچنے والے ہیں معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے اس سلسلے میں ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے،واضح رہے کہ منصور اعجاز کو میمو کمیشن نے طلب کیا ہواہے،اور انھیں 24 جنوری کو میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے،جبکہ انھیں قومی سلامتی کمیٹی نے بھی طلب کیا ہے۔جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق وہ کچھ دیر بعد ہائی کمیشن پہنچ رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ وہ ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ یہ ایک ہائی پروفائل دورہ ہے۔