18 مارچ ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کھیل رہے ہوں تو وہ ان کیلئے دعائیں مانگتی رہتی ہیں۔ لاہور میں جیو نیوز کی نمائندہ ام فروا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ محمد حفیظ کی شاندار سنچری پر انتہائی خوش ہیں، یہ خوشی اس لئے بھی زیادہ ہے کہ محمد حفیظ نے یہ سنچری بھارت کے خلاف بنائی ہے ۔