18 مارچ ، 2012
سانحہ کوہستان کے شہدا کے چہلم کے موقع پر لاہور میں تعزیتی اجتماع منعقد ہوا۔عطیہ ابو طالب میں ہونے والے اجتماع کا اہتمام مجلس وحدت المسلمین نے کیا تھا۔ اس موقع پر شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کوہستان میں ظلم اور زیادتی کی گئی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس واقعے کا از خود نوٹس لیں اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔