پاکستان
18 مارچ ، 2012

وزیراعظم گیلانی آئین سے بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں، لیاقت بلوچ

وزیراعظم گیلانی آئین سے بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور … جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ اور آئین کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے اور پریشانی میں مبتلا ہوکر آئین سے بغاوت کے جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی بلاجواز صدر زرداری کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، ملکی قانون اور عدالتی فیصلے کی پابندی کرنا، چپڑاسی، وزیراعظم اور صدر سب کی برابر ذمے داری ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکمران مجرمانہ سیاسی کھیل کی بنیاد پر سیاسی شہادت کی خواہش رکھتے ہیں، سندھ کے عوام کی نجات اسی میں ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے نجات حاصل کریں۔

مزید خبریں :