دنیا
20 جنوری ، 2012

مراکش :مظاہرے میں بے روز گار نوجونوں کی خودسوزی کی کوشش

مراکش :مظاہرے میں بے روز گار نوجونوں کی خودسوزی کی کوشش

رباط … مراکش میں مظاہرے کے دوران بے روز گار نوجونوں نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔واقع داراحکومت رباط میں منسٹری آف ایجوکیشن کی انتظامی عمارت کے سامنے پیش آیا۔بے روز گاری کے خلاف احتجاج کرنے والی بے ورز گار ایجوکیشن تحریک کے 160 کارکنوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے اس عمارت پر قبضہ کیا ہوا تھا۔حامی انہیں کھانا فراہم کرتے تھے جسے سکیورتی فورسز نے دو دنوں سے بند کیا ہوا تھا۔احتجاج کرنے والے جوانوں میں سے پانچ نے خود پر تیل چھڑک کر سامنے رکھی روٹی لانے کی کوشش کی اسی دوران سکیورٹی فورسز نے روکنے کوشش کی جس پر نوجوانوں نے اپنے آپ پر آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقع میں تین افراد زخمی ہوئے جس میں دو کی حالت نازک ہے۔مظاہرے کے دوران پانچ بے روز گاروں نے اپنے آپ پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بے روزگارگریجویٹ تحریک کے 160 افراد نے گزشتہ دو ہفتوں سے داراحکومت رباط میں منسٹری آف ہائر ایجوکیشن کی ایک انتظامی عمارت پر قبضہ کیا ہوا تھا اور حامی انہیں کھانا فراہم کرتے تھے جسے دو دنوں سے سکیورٹی فورسز بند کر دیا تھا۔

مزید خبریں :