پاکستان
17 ستمبر ، 2013

طالبان کمانڈر ملاعبدالغنی برادرکوایک دوروزمیں رہاکردیاجائیگا: سرتاج عزیز

طالبان کمانڈر ملاعبدالغنی برادرکوایک دوروزمیں رہاکردیاجائیگا: سرتاج عزیز

کراچی…مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان کمانڈر ملاعبدالغنی برادرکوایک دوروزمیں رہاکردیاجائیگا۔ غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ملابرادر کوافغانستان کے حوالے نہیں کیاجائیگا۔انھیں افغانستان کے سپردکرنے سے طالبان کیساتھ مفاہمتی عمل کونقصان پہنچ سکتاہے تاہم رہائی کے بعدملابرادرکی مرضی ہوگی کہ وہ پاکستان میں رہیں یاکہیں اور چلے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ملابرادرکی رہائی کے سلسلے میں طالبان کی خواہش دیکھنا ہوگی کیونکہ ان کی رہائی طالبان کی سوچ کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :