17 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں ہاکس بے کے قریب مشرف کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ موٹر سائیکل اور 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہاکس بے روڈ پر مشرف کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیاگیا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے، جن کی شناخت سیدذیشان علی اورمحمدمستقیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق گل بہار کے علاقے سے تھا، پولیس حکام نے جیو نیوزکو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور گلشن اقبال سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی ملی ہے، لاشوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔