کھیل
17 ستمبر ، 2013

قومی کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی زمبابوے سے واپس لاہور پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی زمبابوے سے واپس لاہور پہنچ گئے

لاہور… زمبابوے سے ٹیسٹ میچ ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین وطن واپس آ گئے ہیں۔ زمبابوے سے براستہ دبئی لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد حفیظ،وہاب ریاض،فرحت علی،جنید خان،اظہر علی ،عبدالرحمن،عدنان اکمل شامل ہیں۔ کوچ ڈیوڈ وٹمور بھی ٹیم کے ہمراہ واپس آئے ہیں۔ اس موقع پر لاہور ائر پورٹ پر موجود کرکٹ شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ واپس آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔قومی ٹیم نے زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ ایک ون ڈے میں بھی شکست کھائی۔

مزید خبریں :